احمدیار،جائیداد کا تنازعہ ،بڑے بھائی کی چھوٹے بھائی پر فائرنگ ،پٹرول چھڑک کر زندہ جلادیا، خود بھی خود کشی کرلی

منگل 12 اکتوبر 2021 16:52

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) جائیداد کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر فائرنگ کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلادیابعد میں خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بارہ کے رہائشی رائو صابر جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی رائو نادر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا بعدازاں لاش پرپٹرول چھڑک کر آگ لگادی جبکہ بڑے بھائی رائو صابرنے اپنے گھر میں آکر زہریلی دوائی پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔دونوں بھائیوں کی ڈیڈباڈیز کو قبضہ میں لے کرپولیس نے پوسٹمار م کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس تھانہ کلیانہ مصروف تفتیش ہے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں