سانحہ لاہور ، پاکپتن پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 14 فروری 2017 18:21

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 14فروری ۔2017ء ) پریس کلب پاکپتن کے زیر اہتمام سانحہ لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران ومظاہرین کی شہادت اور میڈیا ورکرز کے دوران کوریج زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افسوس ناک واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر سینئر صحافی ارشاد احمد خان ، افتخار احمد بھٹی، ضلعی اور سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ملک دشمن عناصر بد امنی پھیلا رہے ہیں ملک میں سیکورٹی فورسز اور صحافیوں کو انکے فرائض سے روکنے کے لئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اب تک پاکستان کی فوج پولیس میڈیا اور ننھے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ج انہوں نے کہا کہ احمد مبین اور زاہد گوندل نڈرر اور بہادر پولیس افسر تھے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اعلی شخصیات کو ٹارگٹ ہونے سے بچا لیا ہے لیکن چئیرنگ کراس صبح سے شام تک احتجاج ہونے کے باوجود مظاہرین سے مزاکرات نہ کرنا یا انہیں یقین دہانی نہ کرانا ایک سوالیہ نشان ہے اسکی فوری انکوائری کی جائے اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران جوائنٹ سیکرٹری طاہر فرید ، پیر سعید چشتی، علی رحمانی، ، ولی خان، وارث شاہ، پیر طارق، چوہدری خرم شجاع، عابد رشید بھٹی، عرفان نظامی سکھیرا، نور احمد، سوداگر، غلام رسول، امجد خان نے افسوس ناک سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور انکے اہل خانہ کے لئے اظہار تعزیت اور مجرمان کی جلد گرفتاری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں