محکمہ صحت کے حکام بچوں کو پولیو ویکسین دینے کیلئے حکمت عملی کے تحت کام کریں ،ڈپٹی کمشنرپاکپتن

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:21

پاکپتن۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بچوں کو خسرہ جیسی موذی مر ض سے بچائو کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، انتظامی اور محکمہ صحت کے حکام بچوں کو پولیو ویکسین دینے کیلئے حکمت عملی کے تحت کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نعمان یو سف نے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا افتخار بلوچ ، ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی رانا شبیر حسین ، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ محمد اصغر ، ڈی ڈی سو شل ویلفیئر عطیہ کاشف ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈا کٹر امان اللہ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈا کٹر محمد عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ سے بچائو کیلئے رجسٹریشن کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے 7 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 184 ٹیمیں تشکیل ، فکسڈ سنٹر 65 ،سکل پرسن248 ،ٹیم اسسٹنٹ 498 ، سو شل موبلائزر 5976 ،سکل پرسن دستیاب 249 ، کی ضرورت ہو گی ، جبکہ اس مقصد کے حصول کیلئے مزید ویکسین(Mealses) 335840 ،ویکسین (Diluent) 33584 (Ampule) ، سرنج (0.5ml) 335840 ،سرنج (5Ml) 33584 ،سیفٹی باکس3358 ،شیٹ2500 ،ایفی فارم500 ،ویکسین(Carrier) 249 ، آئی سی ای پیک1982 کی ضرورت ہو گی ، بچوث کو خسرہ سے بچائو کیلئے تمام وسائل بر وئے کار لائے جائیں گے ،بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا، بچوں کے خسرہ سے بچائو کے سلسلہ میں موثر طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے ، ڈپٹی کمشنر نعمان یو سف نے کہا کہ بچوں کو خسرہ سے بچائو کیلئے تمام اداروں کے افسران نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کریں ، انہوں نے کہا کہ بچوں کو خسرہ سے بچائو کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے واضح طور پر اثرات نظر آنا چاہیں ، علاوہ ازیں 15 تا27 اکتوبر2018 تک انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں