ملی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت چشتی کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 22:46

پاکپتن۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت چشتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔بتایا گیا ہے کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ کی ہدایت پر ملی مسلم لیگ کے ضلعی کنونیئر حاجی محمد اشرف نے ضلعی قیادت کے ہمراہ تحریک انصاف کے PP-192 سے امیدوار دیوان عظمت چشتی کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکیم لطف اللہ، دیوان عظمت یوسف چشتی، پیر سعید احمد چشتی ، پیرامداد حسین بھی موجود تھے۔ ملی مسلم لیگ کے ضلعی کنونیئر حاجی محمد اشرف نے کہاکہ پارٹی کے سربراہ کی ہدایت موصول ہوتے ہی ہم نے پی ٹی آئی کے دیوان عظمت چشتی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے دیگر تنظیمی دوستوں کو بھی پی ٹی آئی کی حمایت کی درخواست کی ہے، ایم ایم ایل کے سربراہ کی ہدایت پرمکمل طور پر دیوان عظمت کی بھرپور حمایت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں