وطن عزیز کی حفاظت کیلئے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 اگست 2018 23:05

پاکپتن۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) وطن عزیز کی حفاظت کیلئے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء نے وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور ان کے خون کی وجہ سے ہی آج یہ سرزمین قائم ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،پاک وطن کے محافظوں نے وطن عزیز کی حفاظت اپنی جانوں سے کی،شہداء کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں،قابل فخر ہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے وطن عزیز کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے یوم آزادی کے موقع پر یاد گار شہداء پر شمعیں روشن کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہداء کے لواحقین ،شہریوں ،صحافیوں اور متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر چراغاں کیا گیا اور شہداء کی تصاویر پر پھول بھی چڑھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، شہداء کے لواحقین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں