کھیل نوجوانوں کیلئے پانی و خوارک کی طرح اہم ہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 16 اگست 2018 17:56

پاکپتن۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں میں جذبہ مسابقت پروان چڑھانے کا اہم زریعہ ہیں ، نوجوانوں کو صحتمند مشاغل کی طرف راغب کرنا ازحد ضروری ہے ، کھیل نوجوانوں کیلئے پانی و خوارک کی طرح اہم ہیں ،کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو منفی سر گرمیوں سے محفوظ رکھتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں کبڈی میچ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کیش پر ائزدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں ، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، نوجوانوں کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے کھیل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ منفرد اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں