پاکپتن،عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر پی ٹی آئی کاجشن،بھنگڑے،میٹھائیاں تقسیم

ہفتہ 18 اگست 2018 22:11

ْ پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر پی ٹی آئی کاجشن،بھنگڑے،میٹھائیاں تقسیم۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت نے صدر ریاض ارشد خان نیازی، دیوان عظمت چشتی کی قیادت میں بھرپور جشن مناتے ہوئے عمران خان کی کامیابی پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں مختار احمد ہمایوں سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔کارکنان سے خطاب کے دوران ریاض ارشد خان نیازی، دیوان عظمت چشتی نے کہاکہ آج عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد رنگ لے آئی، قوم کی تمام تر امیدیں عمران خان سے وابستہ ہے،وزیراعظم عمران خان پاکستان کی قوم کو تمام تر سہولتیں فراہم کریں گے، کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے۔۔۔۔۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں