پاکپتن، نامعلوم برقع پوش خاتون کی نعش برآمد،پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:43

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) نامعلوم برقع پوش خاتون کی نعش برآمد،پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کے تھانہ صدر کے علاقہ حسین نگر کے قریب واقعہ شیخ جمال نالہ سے نامعلوم برقع پوش خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔اہل علاقہ نے نعش کو نالہ میں پڑی دیکھ کر پولیس صدر کو اطلاع دی۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں