امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بر وائے کار لائے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:35

پاکپتن۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بز دار کی ہد ایات پر امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بر وائے کار لائے جا رہے ہیں، من و امان کو فضاء کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امن وامان میں خلل ڈا لنے و الوں کے ساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا ، محرم الحرام کے ایام میںامن و امان کی فضاء کو بر قرا رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے ایس او پی کی طر ز پر اقدامات کریںحکومتی ہد ایات پر سو فیصد عمل درآمد کریں ، تمام متعلقہ اداروں کے افسران اپنے اپنے دائرہ کار میں فرائض منصبی کے امور کو بہتر طریقے سے انجام دیںاور فرائض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں ، قانون شکن ، مذموم عنا صر ،شر پسند عناصر ،دہشت گردوں کے خلاف بلا خوف خطر اور قومی جذبے سے کام کریں ،کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لائیں خفیہ راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے، ان خیالات کا اظہاروزیر اعلی پنجاب عثمان بز دار کی ہد ایات پر صوبائی وزیر اقلیتی امورو انسانی حقوق اعجاز عالم نے محرم الحرام کے کے حوالے ضلع پاکپتن کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم نے محرم الحرام و امن و امان و سیکورٹی انتظامات کے متعلق جائزہ لینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ ، دیوان عظمت سید محمد چشتی، ایم پی اے ساجد ہ یوسف ، نمائندہ ایم پی اے نعیم ابر اہیم، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف ، ڈی پی او ماریہ محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی ارشد، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن عمر ان بشیر، ڈی او یمر جنسی ریسکیو 1122 ڈاکٹر احتشام مظہر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز،امن کمیٹی کے نمائندے و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو د تھے ، صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں ، جلوس اور مجالس میں کسی بھی قسم کے نا خو شگوار واقعات سے بچائو ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ لنگر اور پانی کی سبیلوں کو از سر نو چیک کریں ، تمام ادارے مضبوط کو ارڈینشین کے ساتھ مل کر اقدامات کر یں ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ مجالس اور جلوس کے راستوں کی کڑی نگرا نی کی جا ئے گی اور اس سلسلہ میں حتمی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جلوس اورمجالس کے راستوں میں صفائی ستھر ائی اور ان مکمل حفاظت کیلئے سویپنگ کا عمل بھی کر وایا جا ئے گا تاکہ کسی قسم کی کو ئی نا گہانی صورتحا ل پیدا نہ ہو، مجالس اور جلوس کے راستوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے پاکپتن و عارفوالا کے مرکزیی جلوس کے بارے میں بھی بتایا،ڈی پی او میڈیم ماریہ محمود نے سیکورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہے ہیںاور تمام ادارے مکمل طور پر ربط ورابطہ میں ہیںاور اس سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ بھی مکمل کو ارڈینشین ہے ،پولیس اور آرمی کے افسران ضلع بھر کے جلوس اور مجالس کی کڑی نگر انی کریں گے ، جلو س اور مجالس کے مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں