پاکپتن:انڈیا نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دریا کے بیڈ میں واقع دیہات اور آبادیوں کو متوقع سیلاب سے الرٹ کر دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) انڈیا نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دریا کے بیڈ میں واقع دیہات اور آبادیوں کو متوقع سیلاب سے الرٹ کر دیا گیا۔تحصیل دار میاں بختیار احمد نے بتایا کہ انڈیا نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیاہے ۔ دریائے ستلج کے بیڈ میں واقع دیہات اور آبادیوں کو متوقع سیلاب سے الرٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاکہ دریائے ستلج کے بیڈ میں واقع دیہات اور آبادیوں میں رہائش پذیر افراد اپنے سامان سمیت محفوظ مقامات پر منقتل ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج ہیڈگنڈا سنگھ قصور کے مقام پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوتا ہے ۔موضع اٹاری منڈی احمد آباد مقام پر ضلع قصور سے ضلع اوکاڑا میں داخل ہو تا ہے اور ہیڈ سیلمانکی کے مقام سے ضلع اوکاڑا سے ضلع پاکپتن میں داخل ہوتا ہے۔انڈیا نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہوا پانی تقریبا چھ دن میں ضلع پاکپتن کی حدود میں داخل ہو گا۔تاہم دریائے ستلج کے بیڈ میں واقع دیہات اور آبادیوں میں رہائش پذیر افراد اپنے سامان سمیت جلد محفوظ مقامات پر منقتل ہو جائیں۔۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں