پولیس افسران اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیں، کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، ڈی پی او

منگل 25 ستمبر 2018 21:57

پاکپتن۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے کہاہے کہ ہر کام میرٹ پر ہوگا،پولیس افسران اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیں ، کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہو گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او نے کہا کہ تفتیشی افسران بر وقت چالان تیار کریں،ہر تھانہ کی سرپرائز چیکنگ ہو گی اور قصور وار کو سخت محکمانہ سزا دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل ہو گا، بد اخلاق افسران وملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہو گی، لیڈی پولیس افسران بھی پوری ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اور وردی کا حق ادا کریں، جس کسی ملازم کو مسلئہ ہو تو اردل روم میں پیش ہو کر بیان کریں، ویلفیر کا کام فوری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں