پاکپتن ،40 سا لہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاںبحق

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

پاکپتن۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چار بچوں کی ماں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گئی،تفصیلات کے مطابق جمیل کالونی پاکپتن میں چار بچوں کی ماں 40سالہ خاتون غزالہ بی بی گھر کی چھت پر گئی جہاں ان کے مکان کے اوپر واپڈا لائن گزر رہی تھی ،اس نے وہاں سے لکڑیاں اٹھانے کی کوشش کی تو اس کا ہاتھ واپڈا کی ننگی تار کوجا لگا اوروہ کرنٹ لگنے سے موقع پر جاںبحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں