پاکپتن: کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت آپریشن جاری ہے ،ڈی سی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:43

پاکپتن۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت آپریشن جاری ہے ، ضلع میں تجاوزات کے خاتمے اور ملک کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، تمام اداروں کے افسران کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت اپنا فعال کر دار ادا کریں اور اپنے اپنے فرائض منصبی کو دیانت داری و ایمانداری سے انجام دیں ، تجاوزات کے خاتمے اور ٹری پلانٹیشن کیلئے مستعدی سے کام کریں ، ٹری پلانٹیشن موسمی شدت سے بچاء اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کی کلید ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اجلاس کو بتایا گیاکہ دوران آپریشن 674 کنال7 مرلے رقبہ واگزار کرایا جا چکاہے جس کی مالیت 151.818 ملین روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں