حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، ڈی پی او

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:27

پاکپتن۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفیس میں ایک میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیاہے، پاکپتن پولیس جرائم پیشہ افراد کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے پیش آ رہی ہے، معاشرے کے ناسوروں منشیات فروشوں کیخلاف بھی پولیس کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں