سی پیک پر کام کرنے والے تمام غیر ملکی ہمارے لئے قابل احترام ہیں،ڈی سی پاکپتن

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:26

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے تمام غیر ملکی ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان اور ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے ملکہ ہانس کے قریب لاہور مٹیاری ٹرا نسمیشن لائن سی پیک منصوبہ پر کام کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستانی قوم کیلئے کسی بڑی امید سے کم نہیں اور یہاں کام کیلئے آنے والے تمام ٖغیر ملکی ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہماری کوشش ہے کہ انہیں فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں