چائینز کی سیکورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

پیر 10 دسمبر 2018 19:18

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چائینز کی سیکورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کیے جائیں ، سیکورٹی کے میکانزم کو مزید بہتر بنایاجائے ، تمام متعلقہ ادارے ایس او پی کے تحت سیکورٹی اقدامات کریں ، سیکورٹی کے معاملات پر کسی قسم کی کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہیڈ کمہاری والا میں ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ کا دور کرتے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہائیڈ روپاور پراجیکٹ سے منسلک رہائشی کالونی کا بھی دورہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر انرجی، ایریگیشن وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے طرف سے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کو ہائیڈ روپاورپراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں سیکورٹی و دیگر کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں