ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے،ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری الیاس

پیر 10 دسمبر 2018 19:18

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے اور اس میں کوئی عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ عوام اور ٹرانسپورٹرزٹریفک پولیس سے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنا کردار اور تعاون کر کے ایک بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد الیاس نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی دے کر موت کے اسباب پیدا نہیں کریں۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون ہر گز استعمال نہ کیا جائے ، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے زندگی کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔چوہدری محمد الیاس نے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے۔والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسا کرنے سے روکیں۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے والدین کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں