پاکپتن کے سپوت نے صدارتی ایوارڈ حاصل کر کے علاقہکا نام روشن کردیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:28

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکپتن کے سپوت نے صدارتی ایوارڈ حاصل کر کے پاکپتن کا نام روشن کردیا ۔ کرنل راو محمد وسیم لیاقت اور معروف قانون دان راؤ محمد عظیم لیاقت ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی اور معروف قانون دان راؤ لیاقت علی خان ایڈووکیٹ (مرحوم) سابق ممبر پنجاب بار کونسل کے فرزند راؤ محمد علیم لیاقت ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان کو ان کی ایمانداری، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کے اعتراف پر حکومت پاکستان نے بہترین کارکردگی کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

۔ ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت جناب عارف علوی صاحب نے اپنے دست مبارک سے سند تحسین پیش کی اس موقع پر ڈی جی نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ راو محمد علیم لیاقت نے یہ صدارتی اعزاز حاصل کرکے پاکپتن شریف کا نام روشن کردیاہے۔راؤ محمد علیم لیاقت ایک محنتی اور ایماندار انسان ہیں جوکہ پیشہ ورانہ صلاحیتیں کی وجہ سے اپنے پیشہ میں مقبول ہیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں