تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر متحد ہے ، ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قومی غیر ت کیلئے خود انحصاری لازمی ہے، ہاتھ پھیلانے سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، حکومت بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرناچاہتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر متحد ہے اور حکومتی وزراء مکمل جانفشانی اور لگن سے کام کررہے ہیں وزراء کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد اور مخالفین کی حکومت مخالف سازش کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان عمران خاں کا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار بنے، پاکستان کوغریب ملکوں کو امداد دینی چاہئے تھی لیکن گزشتہ ادوار میں باہر سے مدد مانگنے سے ملک کی عزت نفس مجروح ہوئی، ہمیں دوسروں پر انحصار کرنا چھوڑنا پڑے گا، ہاتھ پھیلانے سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، قومی غیرت کیلئے خود انحصاری لازمی ہے

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں