پاکپتن،بجلی کے بلوں پر ایف بی اے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، چوہدری رضوان اقبال

پیر 18 مارچ 2019 22:04

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) بجلی کے بلوں پر ایف بی اے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، کسانوں کا معاشی قتل بند ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال نے پاکستان کسان اتحاد کے ماہانہ اجلاس میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف، تحصیل جنرل سیکرٹری میاں عبدالرحمن وٹو نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ملک پاکستان کا کسان پہلے ہی زبوں حالی شکار ہے آلو کی فصل کے انتہائی کم ریٹ نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایف بی اے ٹیکس کی مد میں نیا بم گرا دیا گیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواج پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جس پر افواج پاکستان خراج تحسین کی مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کسان اتحاد اپنے کسی قسم مطالبات کے حق میں کسی قسم کا احتجاج نہیں کرے گا، ہماری تمام تر توانائیاں ملک پاکستان کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں