پاکپتن،بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، 9افراد شدید زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2019 22:29

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) حویلی سے ملتان جانے والی بس اوورٹیک کرتے ہوتے بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں 9افراد شدید زخمی ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیو کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن ریفر کر دیا تفصیلات کے مطابق حویلی سے ملتان جانے والی بس 32sp تابر کے قریب اوررسپیڈ میں اوورٹیک کرتے ہوئے بارش کی وجہ سے ٹائر سلیپ کرنے سے الٹ گء اور قریبی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت 9افرادشدید زخمی جن کی شناخت محمد خان والد حاکم علی۔

(جاری ہے)

طاہر والد مختیار۔محمد نعیم والد سرور۔محمد اسلم والد محمد چراغ وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا جن میں سی2افراد کی حالت سیریس ہونے پر ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں