نجی موبائل کمپنیوں کی جانب سے سم فروخت کرنے کے شہریوں کو ذلیل کیا جانے لگا

ہفتہ 13 اپریل 2019 22:29

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) نجی موبائل کمپنیوں کی جانب سے سم فروخت کرنے کے شہریوں کو ذلیل کیا جانے لگا، مستقل طور پر سم بند کروانے کیلئے شہریوں لاہور یا ساہیوال جانے کے مشورے تفصیلات کے مطابق پاکپتن شہر اور گرد و نواح میں نجی موبائل کمپنیوں بالخصوص موبلنک جاز اور زونگ کی جانب سے مختلف چوکوں چوراہوں پر اسٹالز لگا کر فری پیکج، فری بیلنس اور پسند کے نمبر کا لالچ دیکر سم تو شہریوں کے نام کردی جاتی ہے مگر جب بوقت ضرورت شہری مذکورہ نمبر کو اپنے نام سے مستقل طور پر ختم کروانے کیلئے متعلقہ موبائل کمپنی کے ریٹیلر سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ متعلقہ فرنچائز جانے کا مشورہ دیتے ہیں اور جب متعلقہ فرنچائز سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہاں سے ساہیوال یا لاہور جانے کا مشورہ دے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک عام آدمی کے محض ایک سم بند کروانے کیلئے لاہور یا ساہیوال جانا بہت ہی مشکل ہے۔ شہریوں نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی و دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں