ضلعی عدلیہ پاکپتن کے بیلفان اور تعمیل کندگان کو موٹر سائیکلز فراہم کر دی گئیں

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد کی طرف سے ضلعی عدلیہ پاکپتن کے بیلفان اور تعمیل کندگان کو موٹر سائیکلز فراہم کی گئیں جس کا باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ نے بیلفان اور تعمیل کند گان کو موٹر سائیکل حوالے کیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ نے کہا کہ بیلفان اور تعمیل کندگان کو موٹر سائیکلز کی فراہمی سے مشکلات میں کمی آئے گی اور وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا اور عدالتی امور کو مزید بہتر طریقے سے انجام دینے میں مدد ملے گی اور سائلین کے مسائل بروقت حل کرنے میں مدد ملے گی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شعیب انور قریشی، سنیر سول جج ملک محمد اویس اورناظر عبد الباسط سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران بھی موجو دتھے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں