شعور کے بغیر آبادی کا سیلاب روکنا ناممکن ہے،پٹی کمشنر احمد کما ل مان

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) شعور کے بغیر آبادی کا سیلاب روکنا ناممکن ہے لڑکا نعمت خدو اندی ہے تو لڑکی رحمت خدا وندی ہے ، ،چھوٹا خاندان ترقی و خو شحال پاکستان کی علامت ہے ، پاکستان میں وسائل محدود ہیں اور معاشی صورتحال بھی بہتر نہ ہے جس کی وجہ سے بچے خواتین حالاٹ کی محرومیوں کا شکار بنتے ہیں،عوام میں چھوٹے خاندان کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور چھوٹے خاندان کی تشکیل کیلئے بہبود آبادی پر وگراموں کی افادیت سے متعلق آگاہی دی جائے تاکہ عوام وسائل اور مسائل کے درمیان توازن کو بر قرا رکھتے ہوئے چھوٹے خاندان کی تشکیل کر سکیں، ان خیالات کا اظہاوڈپٹی کمشنر احمد کما ل مان نے محکمہ بہبود کے زیر اہتمام عالمی یوم پاپولیشن کے سلسلہ میں نکالی گئی شعود آگا ہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، علاوہ ازیں ازیں اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے کی ، س چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہے ایجو کیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا ،حکیم الطف اللہ ،مفتی زاہد اسدی ، ،علمائے کرام ،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفسیر حافظ احمد رضا ، الطاف حسین ، محمد عامر ، ارشاد احمد ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی سیمینار میں شرکت کی ،چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے کہا کہ کم بچے خوشحال گھرانہ سے متعلق لوگوں کو شعور آگاہی دی جائے اور انہیں یہ باور کرایا جائے کہ بڑے خاندان کی نسبت چھوٹے خاندان کو سہولیات سے آراستہ کرنا آسان ہے اور چھوٹے خاندان کو تعلیم، صحت سمیت دیگر ضروریات زندگی کو سہولیات آسانی سے فراہم کی جا سکتی ہیں ، محکمہ بہبودی آبادی کے افسران وعملہ عوام کے ساتھ رابطہ کے عمل کو بڑھائیں اور انہیں بہبود آبادی کے پروگراموں کی افادیت سے متعلق رہنمائی دیں ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر غفران حسین ثاقب چوپڑا نے کہا کہ چھوٹے کنبے کی تشکیل کے سلسلہ میں محکمہ صحت محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ مل کرممکن اقدامات کر رہا ہے جس کے حو صلہ افز انتائج بر آمد ہو ں گے ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ بہبودی آبادی کے زیر انتظام چلنے والے فیملی کلینک ، فلاحی مر اکز پر تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے کنبے کی افادیت اور بچے کی پیدائش سے متعلق وقفہ رکھنے کیلئے بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں