پاکپتن،ا ٓل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام یوم مطالبات منایا گیا

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) ا ٓل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام یوم مطالبات منایا گیا مقررین نے حکومت سے جائز مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈویژن آفس پاکپتن میں ا ٓل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام یوم مطالبات منایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونل چئیر مین محمد احمد موہل، محمد رفیق بھٹی، افضل کھچی، ملک آصف رضا، میاں ضیاء فرید، چوہدری آصف نے کہا کہ واپڈا ملکی معشیت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے آگ برساتی دھوپ میں واپڈا کے محنت کش دن رات ایک کر کے واپڈا کی تنصیبات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ترسیل کا نظام جاری وساری رکھے ہوئے ہیں لیکن جان جوکھوں میں ڈال کر اپنے فرائض سر انجام دینے کے باجود لیبر کے جائز مطالبات پورے نہ ہونا زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں