پاکپتن، پانی چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 جولائی 2019 19:24

پاکپتن ۔ 15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) آبی راجبائوں اور نہروں سے پانی چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں ، یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، پانی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے آبی راجبائوں اور نہروںپر مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے اور پانی چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، محکمہ انہار کے حکام کسانوں ، کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کریں اور محکمہ انہار کے طے شدہ ایس او پی کے تحت بہتر فصلوں اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیل تک پانی فراہم کریں اور ہر کسان ، کاشتکار کو طے شدہ اوقات و شیڈول کے مطابق پانی دیں اور کسی کی حق تلفی نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے نہری پانی چوری و گیس ریفلنگ سے متعلق بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیقم قدرت ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا آصف حسین شاہ ، ایکسین محکمہ نہارمنیر عباسی، سرفراز خالد ، نمائندہ ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکوٹر بلال عاصم،ڈی او سول ڈیفنس شہزاد احمد، پی ایس او ٹو ڈپٹی کمشنر شفیق شاہین، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

محکمہ انہار کے حکام نے اجلاس کوپانی چوری کی روک تھام کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، نمائندہ ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکانے اجلاس کو بتایا کہ بونگہ حیات میںفصلوں کی کاشت کیلئے پانی کی قلت ہے اور پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہا ، محکمہ انہار کے حکام نے کہا کہ ٹیل تک پانی پہنچانے کیلئے نہری پانی کی گزر گاہوںپر ناجائزہ قابضین کی وجوہات کے باعث پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ نہار ، پولیس اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں