پاکپتن، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کر نا ہوگا تاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت مل سکے، جویریہ عنبرین

جمعرات 15 اگست 2019 19:39

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ لٹریسی آفسیر جویریہ عنبرین نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،بھارتی غا صب حکمرانوں سے اپنا حق مانگنا معیوب ہے ، ہمیں اپنا حق لینے کیلئے اجتماعی طور پر موثر کاوشیں کرنا ہوں گی اور مسئلہ کشمیر کو مزید عالمی سطح پر اجاگر کر نا ہوگا تاکہ جلد از جلد کشمیریوں کو حق خودارادیت ملے اور وہ اپنا الحاق پاکستان کے ساتھ کرکے اپنے روز مرہ کے معمولات زندگی بخیرو عافیت سے انجام دے سکیں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود نے کی ، پلانٹیشن فار پاکستان کے تحت ضلع بھر کے مختلف لٹریسی سکولوں میں 117 پودے بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود نے نظریہ پاکستان کو اجاگر کیا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں