پاکپتن، تھانہ فرید نگر پولیس کا چھاپہ، پولیس حوالدار سے 450 لیٹر شراب برآمد

جمعرات 15 اگست 2019 19:39

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) تھانہ فرید نگر پولیس کا چھاپہ، پولیس حوالدار سے 450 لیٹر شراب برآمد، پولیس حوالدار موقع فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ فرید نگر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ فرید نگر افضل خاں جتوئی کی زیر نگرانی مخبر کی اطلاع پر پل راکھ کے قریب چھاپہ مار کر 420 لیٹر کچی شراب جبکہ 30 لیٹر دیسی شراب کی کین برآمد کرلی، پولیس نے ملزم محمد سعید کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس حوالدار دلدار شاہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں