پاکپتن، بھارت جرائم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، مفتی زاہد اسدی

جمعرات 15 اگست 2019 19:39

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) صدر اتحاد بین المسلمین مفتی زاہد اسدی نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے معاملے پر تمام قراردادوں کی مخالفت کی، بھارت جرائم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، بھارتی اقدام شملہ معاہدوں کی تمام شقوں کی نفی کرتا ہے، بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا، بھارت ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں پر ظلم بند کرے،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ او آئی سی، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوج کے باعث کشمیر ملٹری زون بن چکا، جنگ مسلط ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، بھارت نے نہرو کے وعدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں