پاکپتن،تھانہ فرید نگر پولیس کا چھاپہ، پولیس حوالدار سے 450 لیٹر شراب برآمد

جمعرات 15 اگست 2019 20:44

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) تھانہ فرید نگر پولیس کا چھاپہ، پولیس حوالدار سے 450 لیٹر شراب برآمد، پولیس حوالدار موقع فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ فرید نگر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ فرید نگر افضل خاں جتوئی کی زیر نگرانی مخبر کی اطلاع پر پل راکھ کے قریب چھاپہ مار کر 420 لیٹر کچی شراب جبکہ ایک عدد شراب کی کین جو پیمائش کرنے پر 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی پولیس نے ملزم محمد سعید ولد محمد صدیق کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس حوالدار دلدار شاہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واضح رہے کہ پولیس حوالدار دلدار شاہ سے پہلے بھی بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی تھی مگر پیٹی بند بھائیوں کی چشم پوشی کے باعث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں