پاکپتن، تمام متعلقہ ادارے تعلیمی اداروں میں نئی و جاری ترقیاتی سکیمیز ٹائم فریم میں مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 17 اگست 2019 18:57

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیمیز ہمہ جہت ترقی کی کلید ہیں ،تعلیمی اداروں میں نئی و جاری ترقیاتی سکیمیز طلباء طالبات کی سہولیات کے پیش نظر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کی جائیں تاکہ ان سکیمیز کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ طلبا ء مستفید ہو سکیں ،طلبا ء وطن عزیز کے تابناک مستقبل کے ضامن ہیں اور انہیں بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، ، تمام متعلقہ ادارے تعلیمی اداروں میں نئی و جاری ترقیاتی سکیمیز ٹائم فریم میں مکمل کرنے کیلئے احسن انداز میں کام کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میںچیف ایگز یکٹو آفسیرڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود ، ایکسین بلڈنگ محمد طاہر خان ، اسسٹنٹ ٹیکنیکل آفسیر محمد اقبال ، سپر ٹیندنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد افتخار سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجو کیشن انشیٹو اتھارٹی کے تحت چلنے والے سکولوںمیںڈپٹی کمشنر نے 18 سکولوں میں54 اضافی کلاس رومز بنانے کی منظوری دی،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات کے مطابق کام کا جلد آغاز کیا جائے اور ان اضافی کلاس رومز کی تعمیر میں بہترین میٹریل استعمال کیا جائے اوربہترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے ، تمام ترقیاتی سکیمیز مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور ترجیحی بنیادوں پر کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ ان کا فوری استعمال میں لاکر طلبا ، طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات دی جا سکیں تاکہ وہ مستند طریقے سے اپنی تعلیم حا صل کرکے ملک و قوم کی مزید بہتر طریقے سے خدمت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں