پاکپتن، بڑھتی ہوئی آبادی تیزی کے ساتھ قومی وسائل ہڑپ کر رہی ہے

پیر 16 ستمبر 2019 22:08

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی تیزی کے ساتھ قومی وسائل ہڑپ کر رہی ہے ،حکومتی ہدایات کے مطابق چھوٹے کنبے کی تشکیل کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں ،چھوٹے کنبے کی تشکیل ترقی و مستحکم پاکستان کی کلید ہے ،محکمہ بہبود آبادی بچوں کی پیدائش سے متعلق مناسب وقفہ کیلئے آگاہی مہم چلائے ، وسائل اور مسائل کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل از حد ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کوارڈینشین کمیٹی پاپولیشن سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں، ڈی او پاپولیشن محمد لطیف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل سرفرازحسین ، الطاف حسین، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث بے تحاشا مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ، آبادی پر قابو پانے کیلئے بچوں کی شرح پیدائش میں وقفہ از حد ضروری ہے ،جس سے ماں اور بچے کی صحت بھی بہتر ہوگی بلکہ اور معاشرتی مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا کردار معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ان کو حقوق دے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی حا صل نہیں کر سکتا ، خواتین معاشرے کا53 فیصد ہیں خواتین تعلیم یافتہ ہوں گی تو معاشرہ ترقی ترقی کرے گا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں