پچاس مراکز پاپولیشن ویلفیئر احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ضلعی صدرپاپویشن ویلفیئر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:06

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ضلعی صدرپاپویشن ویلفیئر میڈیم فیاض ناہید نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ضلع بھر کے پچاس مراکز پاپولیشن ویلفیئر احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تمام سنٹرز پر لوگوں کیلئے ہمارا سٹاف ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود اپنی اپنی فیلڈ میں گھروں میں جاکر محکمہ کی طرف سے ملنے والی تمام ادویات فراہم کر رہا ہے کسی نامعلوم مقام سے ملنے والی ادویات بروفن پین کلر وغیرہ جو کہ محکمہ صحت سے متعلقہ ہیں ان کو بے بنیاد طور پرسنٹر 96ڈی سے منسوب کر دیا گیا ہے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی تمام ادویات پنجاب حکومت لاہور مہیا کرتی ہے نامعلوم مقام سے ملنے والی ادویات کو پاپولیشن کی ادویات سے کوئی تعلق نہ ہے پھینکی جانے والی ادویات کو مرکز96ڈی سے غلط طور پر منسوب کر کے بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا گیا ہے جسکی انکوائری سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ادویات پاپولیشن کی نہیں بلکہ کسی میڈیکل سٹور یا محکمہ صحت کے کسی سنٹر کے باہر پھینکی کر تصاویر بنائی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاپولیشن آفیسر کی زاتی دلچسپی کے باعث ضلع بھر کے پاپولیشن کے ملازمین کا سروس ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ آن لائن کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی اہلکار کو سروس ریکارڈ میں دفاتر کے چکر یا دشواری کا سامنا نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں