پاکپتن ،پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

پیر 21 اکتوبر 2019 19:50

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر چوہدری رضوان اقبال نے کی ریلی میں پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر طیب رضا خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف،۔

(جاری ہے)

ریلی واپڈا آفس سے شروع کر جمعہ بازار، غلہ منڈی، کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پاکپتن میں اختتام پزیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں، جموں کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناپاک عزائم اور بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخری حد تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں