پاکپتن ،بغیر منظوری نقشہ جات بلڈنگز کی تعمیرات کے خلاف بھر پور آپریشن

منگل 22 اکتوبر 2019 19:56

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یاسر فرید کلاسن کی ہدایات کی روشنی میں چیف آفسیر میونسپل کمیٹی نوید سلانی نے بغیر منظوری نقشہ جات بلڈنگز کی تعمیرات کے خلاف بھر پور آپریشن ، انہوں نے بغیر منظوری نقشہ جات بلڈنگز کی تعمیرات11 کمرشل دوکانات ،2 عدد زیر تعمیر گھروں اور ایک کمرشل ہال کو سیل کر دیا ، ان عمارات سے نقشہ فیس کی مد میں 45 لاکھ روپے سے زائد آمدن متوقع ہے ، اس آپریشن میں میونسپل آفسیر پلاننگ سید تحسین حیدر ، بلڈنگ انسپکٹر امجد علی ، سب انجینر شہباز خالد ، انفورسمنٹ انسپکٹرسمیت میونسپل آفسیر ریگو لیشن ونگ کے تمام سٹاف نے بھر پور حصہ لیا ، علاوہ ازیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یاسر فرید کلاسن کی ہدایات کی مطابق بغیر منظوری نقشہ جات بلڈنگز کی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو کو قانون کے دائرہ کار میں لاتے ہوئے ان کو حکومت پنجاب کے جاری کردہ بلڈنگ قوانین پر عمل در آمد کا پابند کیا جائے گا ، یہ بات چیف آفسیر میونسپل کمیٹی نوید سلانی نے مراسلہ میں بتائی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں