بجلی چور قومی مجرم ہیں ، قومی مجرموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، ڈپٹی کمشنرپاکپتن

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:07

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) بجلی چور قومی مجرم ہیں ، قومی مجرموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی رعایت و ہمد ردی کے مستحق نہیں، قومی مجرموں کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے بلکہ ان کے خلاف قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی جی قیو م قدرت ، اے سی پاکپتن علی عاطف ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ایکسین واپڈا خالد حسین ، ایکسین واپڈا عارفوالہ ساجد حسین گوندل ، ڈی ایس پی غلام محمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ، ایکسین واپڈا خالد حسین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل پاکپتن میں بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے بجلی چوروں کے خلاف257 افراد کے خلاف ایف آئی آر کیلئے بجھوائی گئی ہیں ، جن میں سے 229 کے خلاف کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جا چکا ہے ، بجلی چوروں کے خلاف 4 لاکھ 92 ہزار 6 سو66 بجلی یونٹس ڈالے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 98 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ، ایکسین واپڈا عارفوالہ ساجد حسین گوندل نے تحصیل عارفوالہ سے متعلق بجلی چوری کے عمل کو روکنے اور بجلی چوروں سے نمٹنے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل عارفوالہ میں بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے بجلی چوروں کے خلاف196 افراد کے خلاف ایف آئی آر کیلئے بجھوائی گئی ہیں ، جن میں سے 174کے خلاف کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جا چکا ہے ، بجلی چوروں کے خلاف تقریبا 3 لاکھ 13 ہزار بجلی یونٹس ڈالے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 58 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں اجلاس کو کسان اتحاد سے متعلقہ مسائل اور واجبات کی ریکو ری کی طرف بھی توجہ مبذول کر ائی گئی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہدایات جاری کیں کہ بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے ا سسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور میپکو کے افسران بجلی چوروں کے خلاف مربوط حکمت عملی کے ساتھ مشترکہ طور پر کار ائیاں کریں اور اس مقصد کے حصول کیلئے متعلقہ علاقوں کی خفیہ نگر انی بھی کریں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے متعلقہ حکام کو ہد ایات جاری کیں کہ کسان اتحاد سے متعلقہ مسائل کوحکومتی قوانین کے مطابق حل کریں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کو یقینی بنائیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں