محکمہ بہبود آبادی عوام کو تولیدی صحت سے متعلق سہولیات گھر کی دہیلیز پر بہم پہنچا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنرپاکپتن

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:20

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چھوٹے کنبے کی تشکیل عصر وقت کا تقاضا ہے ،عوام کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے کنبے کی تشکیل دینے کے عمل کو پروان چڑھایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے پاپولیشن گروتھ کنٹرول کرنے کیلئے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کریں ، عوام کو گراس روٹ لیول تک سہولیات مہیا کرنے کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آبادی کے بڑھتے ہوئے حجم کو کم کرنے کیلئے پلاننگ کی جائے تاکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی کو ارڈینشین کمیٹی پاپولیشن کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی ، اے ڈی جنرل ایجو کیشن سرفراز حسین ، الطاف حسین، علمائے کرام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی عوام کو تولیدی صحت سے متعلق سہولیات گھر کی دہیلیز پر بہم پہنچا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاپولیشن گروتھ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، جس کے حوصلہ افزاء انتا ئج بر آمد ہو رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی او پاپولیشن محمد لطیف بھٹی کو ہدایات جاری کیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تمام اداروں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کریں اور پاپولیشن گروتھ کو کنٹرول کرنے کیلئے ان کو پالویشن پروگرام میں شامل کریں اور شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے کنبے کی افادیت اور بڑے کنبے کا مسنگ سہولیات کے بارے میں آگاہی دیں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں