پاکپتن، چینی کی نئی قیمت کے اجراء کا ترمیمی نو ٹفیکیشن جاری، قیمت 70 روپے فی کلو گرام مقرر

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:04

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے چینی کی نئی قیمت کے اجراء کا ترمیمی نو ٹفیکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹفیکیشن کی تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کی ریونیو حدود میں چینی70 روپے فی کلو گرام ہے اور اسی حساب سے صارفین کی فروخت کی جائے گی ، کوئی بھی دوکاندار / شخص مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت پر چینی فروخت نہیں کرے گا ، ہر مقرر کر دہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی نیزہر دوکاندار اور ڈیلر نرخ نامے کو نمایا ں جہگوں پر آویزاں کرے گا ، یہ احکامات ضلع پاکپتن کی ریونیو حدود میں فوری طورپر نافذ العمل ہوں گے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں