پاکپتن، جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوردونوں جہانوں کی خوشیا ں حاصل ہوتی ہیں، پیر ساجد مشتاق چشتی

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:04

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) حضورنبی کریم کی ولادت باسعاد ت سے دنیاسے تاریکی ختم ہوئی، جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوردونوں جہانوں کی خوشیا ں حاصل ہوتی ہیں، ان خیالات کا اظہار دربار خواجہ عزیز مکی ؓ کے سجادہ نشین دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپﷺ کایوم ولادت منا کر اہل ایمان نہ صرف اپنے دین و ایمان اور قلب وروح کی تازگی کا سامان کرتے ہیں بلکہ رحمت العالمین ﷺ کی آمدباسعادت پر خوشیاں مناتے ہیں اور اس احسان ِ عظیم پر اللہ پاک کا شکر بجا لاتے ہیں، رب کریم اور اُس کے فرشتے بھی ان خوشیوں میںشریک ہیں اور یہ ذکر پاک ہر لمحہ ہر سو بلند سے بلند تر ہوتا جا رہا ہے، ہر سال جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی دھوم دھام پہلے سے زیادہ ہونا اس کا بین ثبوت ہے حضورنبی کریم کی ولادت باسعاد ت سے جہاں دنیاسے تاریکی ختم ہوئی وہاں دونوں جہانوں کی مخلوق کی مرادیں بھی برآئیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں