پاکپتن، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمٹ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 15 نومبر 2019 20:34

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود ، ایکسین بلڈنگ طاہر خان ، ایکسین پی ایچ ای ڈی امجد علی ، ایکسین ہائی وے ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ا متعلقہ اداروں کے افسران نے جلاس کو اے ڈی پی ، سی ڈی پی ، رورل اسیسبیلٹی پروگرام کے تحت نئی وجاری ترقیاتی سکیمیوں سے متعلق بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فریدیہ کالج میں غیر میسر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں جبکہ عارفوالہ ڈگری کالج اور مویشی منڈی کی تعمیر کی جانب خصوصی توجہ دی جائے ، نانک پور ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس سے ملحقہ شاہراہ کی بھی تعمیر و مرمت کی جائے ، جبکہ پبلک بلڈنگز کی 9 جاری سکیمیز کے کام میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

(جاری ہے)

مزید بر آں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پرو گرام اور رورل اسیسبلٹی پروگرام کے تحت جاری سکیمیز کیلئے متعلقہ ادارے بھر پورانداز میں کام کریں تاکہ عوام کو بہتر انداز میں سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں