پاکپتن، سرکاری زمین قومی امانت ہے، اس میں کسی کو بد دیانتی نہیں کرنے دی جائے گی، قائمقام ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 نومبر 2019 20:34

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) سرکاری زمین قومی امانت ہے ، اس میں کسی کو بد دیانتی نہیں کرنے دی جائے گی ،قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کرنے والوںکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ، قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات والے کیفر کردار کو پہنچیں گے ، ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر افنان احمد نے ضلع میں جاری انکر وچمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،، ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے نگینہ چوک ، درگاہ بازار ،فوارہ چوک ،ٹاون ہال کا دور کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تحصیلدار بختیار ڈھکو، پولیس ، ایم سی ، ریونیو کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو د تھے ، قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے نہ جائز تجاوزات کے سلسلہ میں جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا ،نہوں نے فٹ پاتھ سے زائد تجاوازت ختم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ جائز تجاوزات کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے جائیںاور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ بر تی جائے سب کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں