پاکپتن، ناجائز تجاوزات، گرین اینڈ کلین پر وگر ام کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ انٹی انکروچمنٹ کمیٹی کا قیام

جمعہ 15 نومبر 2019 20:34

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایات پر ناجائز تجاوزات اور گرین اینڈ کلین پر وگر ام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے ڈسٹرکٹ انٹی انکروچمنٹ کمیٹی بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ انٹی انکروچمنٹ کے چیرمین و کنونیئر ہوں گے،ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا ، ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ ، ایم پی اے چوہدری نعیم ابر اہیم ، ڈی پی او ، اے ڈی سی جی ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینرنگ ، ایکسین ہائی وے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، چیف آفسیر ضلع کو نسل ، چیف آفسیر میونسپل کمیٹی پاکپتن، چیف آفسیر میونسپل کمیٹی عارفوالا ، ڈی آئی او کو ممبران بنایا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ انٹی انکروچمنٹ کمیٹی ضلع میں جاری تجاوزات ، گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام کا جائزہ لے گی اور نہ جائز تجاوزات کے خاتمے و آپریشن کرنے اور گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام سے متعلق حتمی سفارشات بھی دے گی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں