بچوں میں اسمارٹ فون کا استعمال نسل نو کی تباہی کا سبب بن رہا ہے، حکیم لطف اللہ

انٹرنیٹ سے علوم کے دروازے کھلنے تھے مگر ہم نے برائیوں کے دروازے کھول دیئے ہیں،سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:29

ٴپاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) بچوں میں اسمارٹ فون کا استعمال نسل نو کی تباہی کا سبب بن رہا ہے، انٹرنیٹ سے علوم کے دروازے کھلنے تھے مگر ہم نے برائیوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے جاری کئے گئے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سمارٹ فون دنیا میں رابطے کا موثر ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

سیکنڈ سے بھی پہلے آپ کی موبائل سکرین پر دنیا بھر کی معلومات اور خبریں اور نالج میںسر ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ موبائل فون بچوں کو تھما دیں. نوعمر بچے ہرچیز کو اپنے دل و دماغ میں جگہ دے رہے ہوتے ہیں. آج جنسی تشدد، چائلڈ ابیوز اور پھر قتل اسکی تمام تربیت بچے سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور چینل سے لے رہے ہیں. کرائم کا طریقہ اور پھر کرائم چھپانے کا طریقہ، پورنوگرافی یہ وہ چیزیں ہیں جن کو دماغ سے کوئی نکال نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ جس طرح الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کو بلر یا سینسر کردیا جاتا ہے اسی طرح سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کو ہٹایا جائے اور ایسے مواد پر اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نسل نو تباہی سے بچ سکے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں