پاکپتن ۔کم بچے خوشحال گھرانہ ترقی و مستحکم پاکستان کی علامت ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

منگل 21 جنوری 2020 18:51

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) کم بچے خوشحال گھرانہ ترقی و مستحکم پاکستان کی علامت ہے ، آبادی میں بے تحا شا اضافہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، وسائل اور مسائل کے درمیان توازن کو برقرار رکھتے ہوئے چھوٹے کنبے کی تشکیل کی جائے ، بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات ہائیڈروجن بم سے بھی زیادہ مہلک ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی کو ارڈینشین کمیٹی پاپولیشن کے منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر غفران حسین ثاقب چوپڑا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر ریاض احمد، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی ایس پی غلام محمد ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفسیر حافظ احمد رضا ، ایجو کیشن افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر غفران حسین ثاقب چوپڑا نے پاپولیشن گروتھ کنٹرول کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور محکمہ بہبود آبادی کے تمام امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر غفران حسین ثاقب چوپڑا نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع پاکپتن میں50 فلاحی مراکز کام کر رہے ہیں ، جن میں سے 29فلاحی مراکز محکمانہ توسط اور21 اے ڈی پی کے تحت بنائے گئے ہیں ، تحصیل پاکپتن میں38 فلاحی مراکزاور تحصیل عارفوالا میں12 فلاحی مراکز فنگشنل ہیں ،ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ ڈی سی میں پبلک انفارمیشن کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں ، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ تولیدی صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ دیگر پبلک آفس میں بھی فیملی پلاننگ انفارمیشن کاونٹر قائم کیے جائیں ، تحصیل عارفوالہ میں فلاحی مراکز کی تعداد بڑھائی جائے ، پاپولیشن گروتھ کنٹرول کرنے کیلئے موثر طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے ، ماں اور بچے کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کنبے کو تشکیل دینے کیلئے پلاننگ کی جائے اور تین سال کا وقفہ رکھنے کیلئے نئے شادی شدہ جوڑوں کو آگاہی دی جائے ، ماں اور بچے کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کنبے کو تشکیل دینے کیلئے پلاننگ کریں ،محکمہ بہبودآبادی اہداف کے حصول میں دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرے کرے اور اس سلسلہ میں مخلصانہ کاوشیں کریں تاکہ اہداف کو حا صل کیا جا سکے،محکمہ بہبود آبادی کے افسران دیانتدار ی اور ایمانداری کام کریں اور آبادی میں بڑھتے ہوئے بے تحاشا اضافہ کو روکنے کیلئے مخلصانہ کاو شیں کریں تا ارض پاک کو ترقی افق کی بلندیوں پر پہنچایا جا سکے

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں