پاکپتن ،ٹڈی دل کے تدارک کیلئے زرعی ماہرین کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی پاکپتن

بدھ 22 جنوری 2020 19:41

پاکپتن۔ جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے ٹڈی دل کے تدارک کیلئے زرعی ماہرین کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، ٹڈی دل(لوکسٹ) کی انسدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسداد ٹڈی دل مہم کے سلسلہ میں بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ا جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، ایس این اے فیا ض مسعود ،ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فیلڈ ٹیموں اورمتعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ از خود سرویلنس اور آپریشنل ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے مابین مستحکم روابط کا ہونا ناگزیر ہے لہٰذا تمام محکمے آپسی کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع بھر میں انسدادی و سرویلنس ٹیموں بارے رپورٹ روزانہ فراہم کریں گے جبکہ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں متحرک نظر آنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام وسائل فراہم کرے گی جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے لہٰذا کسی بھی ضرورت بارے فوری آگاہ کیا جائے تاکہ ٹڈی ڈل کا تدارک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں