تعلیم ہی ملکی ترقی و استحکام کی ضامن ہے ، تعلیم کو فروغ دیے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال

جمعرات 13 فروری 2020 23:04

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) تعلیم ہی ملکی ترقی و استحکام کی ضامن ہے ، تعلیم کو فروغ دیے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے ، کوئی بھی قوم شعبہ تعلیم پر دسترس حاصل کیے بغیر اقوام عالم میں بہتر ممتا ز مقام حا صل نہیں کر سکتی ، دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کرام کی قابلیت میں اضافہ کرنا ہو گا ، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کر ام کی حاضری کو مز ید بہتر بنایا جائے ،ایجو کیشن افسران بچوں کو سکول میں لانے اور ان میں تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کو بیدارکریں ، بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق اقدامات کیے جائیں، شعبہ تعلیم کے زریعے ہی پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے اور اقوام عالم میں بھی باوقار مقام حاصل کرنا ممکن ہے، تعلیم ہی ملکی ترقی کی کلید ہے ، ہم سب کو مل جل کر اپنے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم آراستہ کرکے اقوام عالم میں ممتاز مقام حا صل کرنا ہے ، تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندے ور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے موثر اقدام کریں اور تعلیم کو فروغ دیں ، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر احمد کمال نے ضلعی ریویو کمیٹی ایجو کیشن کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میںڈی او مانیٹرنگ آصف اقبال ، ڈی او انفارمیشن ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے فسران بھی موجو د تھے ،ڈی او مانیٹرنگ آصف اقبال نے تعلیمی اداروں کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دیاور سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بتایا ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے کہا کہ سکولوں میں پانی ، بجلی ، فنگشنل واش رومز اور باونڈری وال کی تعمیر کے کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں ،انہوں نے کہا کہ سکولوں میں مسنگ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور تمام متلقہ اداروں کے افسران بہتر کو رڈینشین کے عمل کے زریعے مطلوبہ اہداف کو حا صل کرنے کیلئے اقدامات کریں ، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے ایجو کیشن اور دیگر متعلقلہ اداورں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جن سکولوں میں پولنگ اسٹیشن بننے ہیں،ان سکولوں میں جاری ترقیاتی کام فی الفور مکمل کیے جائیں اور ان سکولوںمیں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے متعلق کلیرنس سرٹفیکیٹ تین ایام میں ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کر وائیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے چک کالے خان کے سکول میں مقامی بچے بغیر سکول عمارت تعلیم حا صل کر رہے تھے ، جس پرڈپٹی کمشنر احمد کمال نے چک کالے خاں کے سکول میں عدم فراہمی کی سہولیات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سکول میں کمرہ اور دیگر سہولیا ت مہیا کرنے کیلئے ہد ایات جاری کیں ، انہوں نے کہا سکول میں فوری طور پر کمرہ بنایا جائے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں