عوام کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں،پٹی کمشنر احمد کمال

جمعہ 14 فروری 2020 17:45

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) عوام کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں ،صحت سے متعلقہ ہر قسم کی دستیاب بہترین سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے جس کی ادائیگی کیلئے شعبہ صحت سے منسلک کو ہر شخص کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالہ کے سرپرائز وزٹ پر کیا،انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں میل ،فی میل دارڈ ،سی سی یو اور کارڈیک وارڈمیں ائرکنڈیشنر کی ورکنگ ،ٹوائلٹ بلاکس میں صفائی ، مریضو ں کو ادویات کی فراہمی سمیت دیگر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمشن آفیسر سید سلمان حسین، ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر عبداللہ سنگی ،ایڈمن آفیسر عبدالباسط ،رانا زاہد،مظہر سعید سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے اس موقع ایم ایس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے انہوںنے سرجیکل وارڈ میں مریضوں سے علاج معالج کی دسیتاب سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری تن دہی سے ادا کریں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گا،انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ایم ایس نے ان کوری ویپننگ تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے ایم ایس کو ہدایت کی ہسپتال میں جاری کاموں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے کام کے معیار اور مقررہ وقت پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوںنے مزید کہا کہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی و ان ڈور وارڈز میں داخل مریضوں کے لواحقین کی تعداد کم سے کم ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے اور گیٹ پر موجود سیکورٹی کے عملہ کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے، قبل ازیں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں