عوام کو اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نر خوں پر فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

جمعہ 14 فروری 2020 17:45

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) عوام کو اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نر خوں پر فراہم کی جائیں ، تاجر ، دوکاندارگراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ، پر ائس مجسٹریٹس عید کے ایام متحرک رہیں اور مقر ر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں ، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کومقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ، پرائس مجسٹریٹس سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو فعال کردار ادا کرنے کی ہد ایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں