چھوٹا کنبہ ترقی و خو شحالی کا ضامن ہے ، بڑے خاندان کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر احمدکمال مان

بڑھتی ہوئی آبادی ملکی ترقی کے اہداف کو حا صل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے آبادی پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے کنبے کی افادیت اور بڑے کنبے کی مشکلات سے متعلق شعور آگاہی دی جائے -اس سے متعلق تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ آبادی میں اضافہ کے اسباب کی روک تھام ہو سکے ،محکمہ بہبود آبادی کی ڈسٹرکٹ کوارڈینشین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 فروری 2020 22:02

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر احمدکمال مان نے کہا ہے کہ چھوٹا کنبہ ترقی و خو شحالی کا ضامن ہے ، ، بڑے خاندان کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بڑھتی ہوئی آبادی ملکی ترقی کے اہداف کو حا صل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، آبادی پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے کنبے کی افادیت اور بڑے کنبے کی مشکلات سے متعلق شعور آگاہی دی جائے اوراس سے متعلق تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ آبادی میں اضافہ کے اسباب کی روک تھام ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی ڈسٹرکٹ کوارڈینشین کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال ، ڈی او پاپولیشن محمد لطیف بھٹی ،الطاف حسین ،یسین قمر ، میڈم رقیہ ، میڈم عظمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی، ڈی او پاپولیشن محمد لطیف بھٹی نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی تولیدی صحت کی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے ہونے والے ویلفیئر پروگراموں کا مقصد عوام کو شعور آگاہی دینا ہے کہ ہم کس طر ح سے اپنا چھوٹا کنبہ رکھ سکتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہیلتھ اور پالویشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مربوط حکمت عملی کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کریں اور دور دراز علاقوں میں بھی تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کے مطابق عوام کو ہر ممکن طریقے سے تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں چھوٹے کنبے کی تشکیل سے متعلق مناسب رہنمائی دی جائے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں