قوم کے پختہ عزم اوراتحاد کی قوت سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 30 مارچ 2020 23:05

ًپاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال امان نے کہا ہے کہ قوم کے پختہ عزم اوراتحاد کی قوت سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے ،حکومت، قوم اور اداروں کی عالمی وبا کے خاتمے کی مشترکہ جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور مشکل صورتحال کابہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس سے نکلیں گے ،کرونا وائرس کی وباہماری باہمت قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پہلی صفوں میں لڑنے والے طبی عملے کو قوم سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، عوام اس کا احترام کریں ،ا نہوں نے یہ باتیں لاک ڈائون کے دوران کے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیں ، اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمزور طبقات کیلئے اربوں روپے کاریلیف پیکج دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضراتِ بھی آگے آئیں، غریبوں کی مدد کرکے دعائیں لیں،غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں، لوگ خوفزدہ ہوکرضرورت سے زیادہ خریداری نہ کریں،چند روپوں کی لالچ میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے قومی مجرم ہیں،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے ،وبائی صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات اور راہنما اصولوں پر عمل کیا جائے ،اس کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی وبا سے نجات اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ متواتر بنیادوں پر لاک ڈائون کے عمل کی سختی سے چیکنگ کی جائے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں